نجی کمپنی کا ملازم ڈیوٹی سے واپسی پر حادثہ کا شکار ، لاش ورثا کے حوالے
بھیرہ(نامہ نگار)نجی کمپنی کا ملازم ڈیوٹی سے واپسی پر حادثہ کا شکار ہو کر اپنی جان گنوا بیٹھا قصبہ وجیدی کا فوجی فوڈز بھلوال میں ملازم قمر ڈیوٹی سے واپسی پر اپنے موٹر سائیکل پر گھر آ رہا تھا ۔۔
کہ سردار پور نون کے قریب لکڑی سے لوڈ ٹرالہ اس کے موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا ۔ضروری کاروائی کے بعد متوفی کی لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔