باپ کی شفقت سے محروم بچی رکشہ چلا کر گھر چلانے لگی

باپ کی شفقت سے محروم بچی رکشہ چلا کر گھر چلانے لگی

میانوالی (نامہ نگار) پپلاں میں باپ کی شفقت سے محروم یتیم طالبعلم بچی رکشہ چلا کر گھر کا گذر اوقات کرنے کیساتھ اپنی تعلیم حاصل کرنے پر مجبور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مطالبہ کیا ہے۔۔

 کہ میرے گھر کے اخراجات اٹھائے جائیں اس عمر میں رکشہ چلانا مزدوری کرنا اور تعلیم جاری رکھنا میرے بس سے باہر ہے ،تحصیل پپلاں کی رہائشی گورنمنٹ گرلز ہائی سکول لیاقت آباد پپلاں کی کلاس نہم کی طالبہ رفیعہ بی بی والد کی شفقت و سائے سے محروم یتیم و باہمت بیٹی ہے اس نے کبھی ہار نہیں مانی غربت کے ہاتھوں مجبور یہ بیٹی رکشہ چلا کر والدہ اور یتیم بہن بھائیوں کا گھر چلانے کے ساتھ اپنی تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہے اور اس نے دکھ مشکلات اور معاشی مسائل کا شکار ہونے کے باوجود ہمت نہیں ہاری کسی کے آگے ہاتھ پھیلانے کے بجائے اب والد کی جگہ خود رکشہ چلا کر حلال روزی کمانے لگی ہے اس نے انتظامیہ سے حوصلہ افزائی اور مدد کی اپیل کی ہے تاکہ وہ معاشی مسائل سے نکل کر اپنی تعلیم جاری رکھ سکے اور گھر چلا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں