تاجدار ختم نبوت ؐ کی زندگی کا ہر گوشہ ہمارے لیے باعث ِ تقلید و عمل ہے ،جبار مرزا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) عالمی شہرت یافتہ صحافی ، دانش ور ، شاعر وادیب جبار مرزا نے کہا ہے کہ تاجدار ختم نبوت ؐکی زندگی کا ہر گوشہ ہمارے لیے باعث ِ تقلید و عمل ہے ۔ آپؐ کی تعلیمات نے دنیا کو جینے کا ڈھنگ سکھایا۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام سالانہ پر وفیسرز اینڈ ٹیچرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیں ممتاز ماہر قانون خالد مسعود ، ڈی۔ اوایجوکیشن سید احتشام الحق ہمدانی ، حضرت مولانا نور محمد ہزاروی ، ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم ، مولانا خالد عابد ، پر وفیسر عاصم اشتیاق ، پر وفیسر ڈاکٹر عبدالرحیم رائے پوری ، خالد محمود اعوان ، مولانا عبدالرشید ، پروفیسر مسعود الرسول ، مولانا مفتی جہانگیر حیدر اور دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔