متحدہ علماء کونسل کے وفد کی ڈی جی پی ایچ اے سے ملاقات

متحدہ علماء کونسل کے وفد کی ڈی جی پی ایچ اے سے ملاقات

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) متحدہ علماء کونسل کے نمائندہ وفد نے ڈی جی پی ایچ اے توقیر حیدر کاظمی سے ملاقات کی، وفد میں قاری وقار عثمانی، قاری احمد علی ندیم، مولانا عمر فاروقی، میاں عبدالغفار آزاد، ملک محمود اعوان اور دیگر علماء کرام شامل تھے۔۔۔

تفصیلات کے مطابق اس موقع پر مساجد میں پلانٹیشن کے علاوہ اسلامی کتب پر مشتمل لٹل پبلک لائبریریز کے قیام اور شہر کے چوراہوں کی تزئین و آرائش کے حوالہ سے اہم امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی اور وفد میں شامل علماء کرام نے سٹی روڈ کے اختتام پر خوشاب روڈ پر واقع چوراہے کو ختم نبوت چوک کے نام کے ساتھ دیدہ زیب بنانے پر خراج تحسین پیش کیا، اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈی جی پی ایچ اے توقیر حیدر کاظمی نے کہا کہ شہر کو گرین سٹی میں تبدیل کرنے کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کا سلسلہ جاری ہے ، پارکس، گرین پیلٹس اور چوراہوں کی تزئین و آرائش کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت کام کیا جا رہا ہے اور یہ سلسلہ حقیقی بہتری اور مکمل تبدیلی تک جاری رہے گا، اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے علماء کرام نے ڈی جی توقیر حیدر کاظمی کو مساجد کے دورہ اور وہاں پلانٹیشن کے حوالہ سے بات چیت کی جس پر انہوں نے ہر ممکنہ تعاون کی یقین دھانی کروائی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں