ایشیا جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑی سرگودھا پہنچ گئے

ایشیا جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ میں  بہترین کارکردگی دکھانے والے  کھلاڑی سرگودھا پہنچ گئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ایشیا جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے شاہینوں کے شہر سرگودھا کے سپوت حمزہ فیاض , راناولید اوربشارت علی وطن واپس پہنچ گئے۔۔۔

 ان کی آمد کے موقع پرچوہدری فیاض احمد ہنجرا (سیکرٹری ڈی ایچ اے ) ،ملک عامر عبداﷲ (صدر ڈی ایچ اے سرگودھا)کی زیر قیادت سرگودھا سے بھی ایک بڑا قافلہ لاہور ائیر پورٹ پر ان کے استقبال کے لئے پہنچا اور انہیں جلوس کی شکل میں لاہورروڈ سے شہر میں لایا گیا، اورشہریوں کی جانب سے ان قومی ہیروز کا گرمجوشی سے استقبال کیا گیا،کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ ایشیا جونیئر ہاکی میں بہترین کارکردگی دکھا کر جونیئر ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرناہمارے لئے اعزاز کی بات ہے اور انشاء اﷲ جونیئر ورلڈ کپ بھی پاکستان لائیں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں