سبھروال کالونی میں کچرے کے ڈھیر، لو گو ں کو مشکلات

سبھروال کالونی میں کچرے کے ڈھیر، لو گو ں کو مشکلات

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سبھروال کالونی میں کچرے کے ڈھیر اور سیوریج کا نظام مکینوں کیلئے مشکلات کا باعث بن گیا’ کچی اور۔

 ٹوٹی گلیاں’ پانی کا مناسب نکاسی کا انتظام نہ ہونے کے سبب گندے پانی میں ڈوبی رہتی ہیں’ گندگی کے ڈھیر علاقے میں تعفن کا باعث بنے ہوئے ہیں’ عرصہ دراز سے سیوریج کے پائپ ٹوٹ چکے ہیں اور صاف پانی میں مکس ہو کر بیماریاں پھیلا رہے ہیں’ جبکہ لڑکوں کے سکول کے سامنے گندے پانی کا تالاب پریشانی کا باعث بنا ہوا ہے ’ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ عملہ صفائی کی آج تک شکل نہیں دیکھی ، علاقے میں صاف پانی نا پید ہے ’ زمینی پانی کڑوا ہونے کے باعث لوگوں کو مہنگے داموں پانی خریدنا پڑتا ہے ’ مکینوں نے ارباب اختیار سے فوری ایکشن کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں