جو بھی سیاستدان آیا اس نے قوم کو اپاہج بنا دیا :مہر محمد شفیق
بھلوال(نمائندہ دنیا)جو بھی آیا اس نے قوم کو اپاہج بنا دیا ہے جو بھی آیا اس نے پاکستان کے عوام کو اس کے پانچ مرلہ مکان سے بھی محروم کردیا ہے۔۔
قومی سوچ تو دور کی بات یہاں پر جو بھی آیا اس نے اپنے مفادات کا تحفظ کیا حالیہ دور میں بھی جو کچھ ہورہا ہے وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہے ان حالات میں عوام یہ سوچنے پر مجبور ہیں کہ ہم کہاں کھڑے ہیں ان خیالات کا اظہارجماعت اسلامی کے رہنما مہر محمد شفیق نے کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پر برسر اقتدار آنیوالے تمام لوگوں نے سو میں سے دس فیصد بھی عوام کیلئے سوچا ہوتا تو آج اربوں روپے ڈالر کی مقروض قوم وجود میں نہ آتی۔