مجاہد کالونی :اوباش کی 14سالہ محنت کش کو ڈرا کر زیادتی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) اوباش نے نو عمر محنت کش کو ڈرا دھمکا کر بد اخلاقی کا نشانہ بنا ڈالا۔
بتایا جاتا ہے کہ مجاہد کالونی میں خالد نامی اوباش نے مبینہ طور پر 14 سالہ عبدالرحما ن کو دوکان میں لے جا کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے ، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔