گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول واں بھچراں کی ٹیم نے والی بال چیمپئن شپ جیت لی

گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول  واں بھچراں کی ٹیم نے والی بال  چیمپئن شپ جیت لی

واں بھچراں ( نمائندہ دنیا ) سیکنڈری سکولز ضلع میانوالی والی بال چیمپئن شپ کے مقابلہ جات گزشتہ روز گورنمنٹ ہا ئیر سکینڈری سکول واں بھچراں گراونڈ میں منعقد ہوئے۔

 ، ماضی کی طرح اس سال بھی فائنل میچ میں گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول واں بھچراں اور گورنمنٹ ہائی سکول واں بھچراں کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا، گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول واں بھچراں کی ٹیم نے دو ایک کی برتری سے ضلع چیمپئن کی ٹرافی اپنے نام کر لی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں