کرشنگ سیزنـ:دیہی علاقوں کے کنڈے غیر قانونی قرار،شوگر ملز کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) مارکیٹ کمیٹیوں نے کرشنگ سیزن کے حوالے سے مختلف دیہی علاقوں میں قائم کنڈوں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ۔
شوگر ملوں کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ، ،ذرائع کے مطابق کریشنگ سیزن کا آغاز ہوتے ہی کین کمشنر پنجاب سے اجازت حاصل کر کے شوگر ملوں نے کنڈے قائم کر کے خریداری شروع کر دی مگر قوائد و ضوابط کے مطابق اکثر پرچیز سنٹروں کا مارکیٹ کمیٹیوں سے این او سی نہیں لیا جس کی رپورٹ پر کین کمیشن پنجاب نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ان ملوں کی طرف سے جاری کئے گئے اجازت نامے اور کنڈوں کی تفصیلات فوری طور پر بھجوائی جائے دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ مارکیٹ کمیٹیوں سے این او سی حاصل کرنے کیلئے ملوں کی انتظامیہ سیزن کے اختتام تک لعت و لعل سے کام لیں گی کیونکہ سیزن ختم ہوتے ہی اکثر کنڈوں کا ریکارڈ غائب کر دیا جاتا ہے جس کا مقصد مختلف ٹیکسز جو کروڑوں روپے بنتے ہیں بچانا ہے ۔