میانوالی روڈ اور منگور روڈ پر موٹر سا ئیکلوں کے حادثات‘2افراد زخمی
جوہرآباد (نمائندہ دنیا)میانوالی روڈ اور منگور روڈ پر موٹر سا ئیکلوں کے حادثات میں دو افراد زخمی ہو گئے ،، پہلا حادثہ میانوالی روڈ پر پنجاب کالج کے قریب ہوا جہاں تیز رفتار موٹر سائیکل سڑک پر پڑے ہوئے پتھروں سے ٹکرا کر الٹ گیا ۔۔۔
حادثے میں مٹھہ ٹوانہ کا رہائشی عبداﷲ زخمی ہوا، دوسرا حادثہ منگور روڈ پر ہوا جہاں تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل بے قابو ہو کر الٹ گیا جس کے نتیجے میں 20سالہ حسن عباس ولد مزمل زخمی ہوا دونوں زخمیوں کوضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہر آباد منتقل کر دیا گیاہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔