بیشتر کاشتکار اپنی ضرورت کے تحت گندم کاشت کرنے لگے

بیشتر کاشتکار اپنی ضرورت کے تحت گندم کاشت کرنے لگے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) گندم کی امدادی قیمت کا اعلان نہ ہونے کے باعث امسال بیشتر کاشتکار صر ف اپنی ضرورت کے تحت گندم کاشت کررہے ہیں۔۔۔

 جس کے باعث آنیوالے دنوں میں آٹے کے نرخوں میں اضافہ اور قلت کا امکان پیدا ہو گیا ہے ، کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال بہت نقصان اٹھا چکے ہیں، فی ایکڑ اخراجات بھی پورے نہیں ہوئے ، اور اب بھی حکومت کی جانب سے نہ تو گندم کی امدادی قیمت کا اعلان کیا گیا اور نہ ہی زرعی ٹیکس میں ریلیف دیا گیا ، جس کی وجہ سے زیادہ تر کاشتکار بد دلی کا شکار ہیں، کیونکہ گندم کی کاشت سے لے کر منڈیوں یا سنٹروں تک منتقلی تک کے مراحل میں بھاری اخراجات ہو تے ہیں اس کے باوجود آدھی قیمت پر گندم فروخت ہو تی ہے جس سے اخراجات بھی پورے نہیں ہوتے ، ضرورت اس امر کی ہے کہ کاشتکاروں کو ریلیف فراہم کیا جائے جبکہ آٹے کے نرخوں میں اضافہ سے حکومت کیلئے بھی مشکلات پیدا ہونگی اورعوام کیلئے آٹا ناپید ہو گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں