تبادلوں اور ذاتی کاموں کیلئے ارکان اسمبلی کی سفارشیں جاری

تبادلوں اور ذاتی کاموں کیلئے ارکان اسمبلی کی سفارشیں جاری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)حکومتی پابندی کے باوجود سرگودھا سمیت خوشاب ، میانوالی اور بھکر میں سرکاری ملازمین و افسران کی طرف سے تبادلوں سمیت ذاتی کاموں کے سلسلہ میں ارکان اسمبلی وسیاسی شخصیات سے حکام بالا کو سفارشیں کروانے کا سلسلہ نہ رک سکا۔۔۔

محکمہ تعلیم ،صحت ،لوکل گورنمنٹ،بلدیاتی اداروں میں یہ سلسلہ عروج پر ہے جہاں سرکاری ملازمین اپنے سرکاری و نجی کاموں کی سفارش کیلئے سیاسی شخصیات کو استعمال کررہے ہیں،اور اس کے مقابلہ میں سیاسی شخصیات کے جائز ناجائز کام سے بھی دریغ نہیں کیا جا رہا جبکہ حکومت نے تمام صوبائی وضلعی ،خود مختار اور نیم خود مختار اداروں کے سربراہان کو سخت ہدایات کر رکھی ہے کہ ایسا کرنے والے ملازمین کے خلاف گورنمنٹ سرونٹ کنڈکٹ رول 1966کی شک 1 9او ر29کے تحت سخت کاروائی عمل میں لا کر رپورٹ کی جائے تاہم یہ احکامات صرف الماری کی زینت بن کر رہ گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں