جعل سازی سے مکان فروخت ،2ملزموں کو 9سال قید

جعل سازی سے مکان فروخت ،2ملزموں کو 9سال قید

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سپیشل جج اینٹی کرپشن سرگودھا نے جعل سازی سے مکان فروخت کرنے پر اشٹام فروش سمیت ملزم کو 9 سال قید کی سزا سنادی۔

تفصیلات کے مطابق ملزم رب نواز نے کاشف رضا اشٹام فروش کے ساتھ ملی بھگت سے جعلی اشٹام تیار کر کے شہری کا6مرلے کا مکان آگے فروخت کر دیاتھا جس کی شکایت موصول ہونے پر درج مقدمہ کی تفتیش کے دوران ریکارڈ کی مکمل چھان بین کی گئی تفتیش میں ملزمان اپنی بے گناہی ثابت نہ کر سکے جس پر ملزمان کے خلاف چالان عدالت سپیشل جج اینٹی کرپشن سرگودھا میں پیش کیاگیا۔ سپیشل جج اینٹی کرپشن شہزاد حسین نے ملزم کاشف رضا عرف کاشی اشٹام فروش اور ربنواز ولد بہادر خان سکنہ اسلام پورہ خوشاب کو دفعہ 420 میں تین سال قید با مشقت اور 1 لاکھ روپے جرمانہ، دفعہ 468 میں تین سال قید بامشقت اور 1 لاکھ روپے جرمانہ اور دفعہ 471 میں تین سال قیدبامشقت اور1لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔ اینٹی کرپشن سرگودھا کی ٹیم نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں