تیز ر فتار رکشے کی ٹکر سے جامع مسجد غوثیہ کے خطیب زخمی،ہسپتال منتقل
جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )پرا نے لاری اڈہ کے قریب غلط سمت سے آنے والے تیز ر فتار رکشے نے ٹکر مار کر جامع مسجدغوثیہ کے خطیب کو زخمی کر دیا۔
،اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی جس نے مضروب کو ابتدائی طبی امداد مہیا کرنے کے بعد مزید علاج کیلئے ہسپتال منتقل کیا۔، عینی شاہدوں کے مطابق حادثہ رکشہ ڈرائیور کی لاپرواہی کے سبب ہوا ، عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ رکشہ ڈرائیوروں کو ٹریفک قوانین پرعملدرآمد کا پابند بنانیا جائے ْ۔