تجاوزات کے خاتمہ کے لئے میو نسپل کمیٹی کی بھر پور مہم

تجاوزات کے خاتمہ کے لئے میو نسپل کمیٹی کی بھر پور مہم

میانوالی (نامہ نگار )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کی ہدایت اور۔

 سی او میو نسپل کمیٹی رانا محبوب عالم کی زیر نگرانی شہر سے تجاوزات کے خاتمہ کیلئے میو نسپل کمیٹی نے بھر پور مہم کا آغاز کر دیا۔ میو نسپل کمیٹی کے افسران اور عملہ نے مین بازار بلوخیل روڈ، وتہ خیل چوک، رابی پلازہ اور شہر کے دیگر مختلف مقامات پر تجاوزات کیخلاف بھر پور آپریشن کیا اور بازاروں، روڈز پر تجاوز شدہ سامان کو قبضہ میں لیکر روڈ پر کھڑی ریڑھیوں کو ہٹا کر تجاوزات کا خاتمہ کر دیا۔ اس موقع پر سی او میونسپل کمیٹی رانا محبو ب عالم کا کہنا تھاکہ حکومتی ویژن اور ضلعی انتظامیہ کی ہدایت کے مطابق روڈز پر غیر قانو نی املا ک کھڑی کر نیوالے دوکا نداروں خلاف ایم سی کا اینٹی اینکر و چمنٹ سکواڈ سخت ایکشن لے گا۔ اورقبضہ میں لیا جا نے والا سامان ضبط کر لیا جا ئے گا۔ انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف بلا امتیازبھر پور مہم جاری رہے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں