ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر میانوالی اختر فاروق کی ٹریفک دفتر آمد
میانوالی (نامہ نگار )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر میانوالی اختر فاروق کی ٹریفک دفتر آمد۔ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر طیب علی شاہ نے۔
سٹاف کے ہمراہ ڈی پی او میانوالی اختر فاروق کا استقبال کیا۔ڈی پی او میانوالی نے ٹریفک دفتر کی مختلف برانچز کا وزٹ کیا، سٹاف سے ان کے کام سے متعلق بریفنگ لی۔ڈی پی او میانوالی اختر فاروق نے ٹریفک سٹاف کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہر شہری کا واسطہ تھانہ سے نہیں پڑتا لیکن اکثریتی شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کے سلسلہ میں ٹریفک دفتر آنا پڑتا ہے ۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر محمد عثمان انور کے ویژن کے مطابق ہم نے عوام کو سہولیات باہم پہنچانی ہیں۔ ہمارا خوش اخلاقی سے پیش آنے میں ہمارے ادارے کی عزت و تکریم ہے ۔آپ کا فرض ہے کہ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کی جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق میرٹ پر سروسز مہیا کریں۔دفتر میں موجود شہریوں سے ٹریفک سٹاف کے برتاؤ کے بارے رائے لی جس پر شہریوں نے ٹریفک پولیس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔