شوگر ملز کے تعاون سے کر سمس کے موقع پر فوڈ ہیمپرز تقسیم

شوگر ملز کے تعاون سے کر سمس کے موقع پر فوڈ ہیمپرز تقسیم

میانوالی (نامہ نگار )ضلعی انتظامیہ اور محکمہ سوشل ویلفیئر میانوالی کے زیر اہتما م شوگر ملز کے تعاون سے کر سمس کے موقع پر مستحق مسیحی خاندانوں میں فوڈ ہیمپر تقسیم کر نے کے سلسلہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ تھے ۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائر یکٹر سوشل ویلفیئر ڈاکٹر ملک محمد ناصر، سی او میو نسپل کمیٹی رانا محبو ب عالم، پادری واجد رشید، مسیحی رہنما امجد مارٹن غوری، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر رضوان جمیل کے علا وہ مستحق مسیحی خاندانوں کی کثیر تعدادمو جود تھی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے مستحق مسیحی خاندانوں میں فوڈ ہیمپرز تقسیم کئے ، مسیحی برادری کے ہمراہ کر سمس کا کیک کا ٹا اور انھیں کر سمس کی مبارکباد دی۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کر سمس کی خوشیوں میں مسیحی برادری کے ساتھ ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہاں کو ئی اکثریت یا اقلیت نہیں ہے بلکہ ہم سب پاکستانی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ مسیحی برادی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کررہی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی جا نب سے منیارٹی کارڈکے اجراء کیلئے مسیحی خاندانوں کا ڈیٹا اکھٹا کیا جارہا ہے جس سے مسیحی ان کی ما لی معاونت ہو گی۔ اس موقع پر مسیحی رہنما ء امجد مارٹن نے ڈپٹی کمشنر، محکمہ سوشل ویلفیئر، ضلعی انتظامیہ اورالمعز شوگر ملز حکام کا شکریہ ادا کیا۔قبل ازایں پادری واجد رشید نے ملک و قوم کے سلامتی کیلئے دُعا کرائی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں