نو جوان کو ٹرالی کے نیچے کچل کر ہلاک کرنے کا مقدمہ درج
شاہ پور (نمائندہ دنیا )محبوب کالونی شاہ پور سٹی میں پندرہ سالہ لڑکے زبیر سلطان کو ٹرالی کے نیچے کچل کر ہلاک کرنے کا مقدمہ پولیس تھانہ شاہ پور سٹی نے مقتول زبیر کے بھائی نعیم کی مدعیت میں۔۔۔
ٹریکٹر ڈرائیور غلام عباس ولد خوشی محمد سکنہ محلہ ڈپٹیانوالہ کے خلا ف درج کر لیا ہے ۔ نعیم نے رپورٹ درج کرائی کہ اس کا بھائی زبیر گھر سے سامان لینے کیلئے موٹرسائیکل پر جا رہا تھا اس دوران غلام عباس ٹریکٹرٹرالی لاپروائی سے چلاتے ہوئے آیا ، جو موبائل فون پر کال سننے میں مصرو ف تھا اور اس کے بھائی کو کچل دیا اور موقع سے فرار ہو گیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ ، وقوعہ کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں ٹریکٹر ڈرائیور کو لاپروائی سے سڑک کنارے کھڑے زبیر کو کچلتے دیکھا جا سکتا ہے ۔