ارائیں اور جٹ برادری کا بگھور گروپ میں شمولیت کا اعلان

 ارائیں اور جٹ برادری کا بگھور گروپ میں شمولیت کا اعلان

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)چک نمبر 43ڈی بی کی دو اہم برادریوں ارائیں برادری جٹ برادری کے اکابرین نے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری مواصلات ا نجینئر گل اصغر بگھور کی علاقائی خدمات اور عوام دوست پالیسیوں کے۔۔۔

 اعتراف میں ضلع خوشاب کے مقبول ترین علاقائی دھڑے بگھور گروپ میں شمولیت کا اعلان کر دیا دونوں برادریوں کے اکابرین محمد بوٹا آرائیں، محمدرمضان آرائیں، لیاقت علی جٹ، شوکت علی جٹ،رانا محمد وارث، رانا بشارت علی،رانا شرافت علی اور رانا رفاقت علی نے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری مواصلات انجینئر ملک گل اصغر خان بگھور کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہارِ کرتے ہوئے سیاسی سفر میں ان کے شانہ بشانہ چلنے کا اعلان کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں