سیاسی کارکنوں اور رہنماؤں پر بنائے گئے مقدمات کو فی الفور ختم کیا جائے ،سجاد حسین چیمہ

سیاسی کارکنوں اور رہنماؤں پر  بنائے گئے مقدمات کو فی الفور  ختم کیا جائے ،سجاد حسین چیمہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) پی ٹی آئی کے رہنما سجاد حسین چیمہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کو سیاسی طور پر مستحکم بنانے کے لیے تمام سیاسی کارکنوں اور رہنماؤں پر بنائے گئے ۔۔۔

مقدمات کو فی الفور ختم کیا جائے اور تمام سیاستدان مذاکرات کی ٹیبل پر ا ٓکر اپنے مسائل حل کریں جب ہم اپنے مسائل دوسروں کے ہاتھ میں دیں گے تو مسائل پیدا ہوں گے پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے سیاست دانوں کو اپنے مسائل عدالتوں اور دیگر اداروں کی بجائے پارلیمنٹ میں حل کرنا ہوں گے تب ہی پاکستان سیاسی طور پر مستحکم ہوگا۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت جتنے بھی کارکن گرفتار ہیں اور انہیں جو سزائیں سنائی جا رہی ہیں وہ ختم کی جائیں اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل نکالا جائے اگر اسی طرح سیاست دان آپس میں دست و گریباں ہوں گے تو پھر تیسری قوت فائدہ اٹھائے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں