ملک کی عوام پنجاب میں ہونیوالی ترقی کی معترف ،حامد حمید
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم این اے چو دھری حامد حمید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے ساتھ کھڑے ہیں۔۔۔
اور ملک کو معاشی بحرانوں سے نکالنے اور معیشت کی بحالی کیلئے وفاقی حکومت کا کردار قابل تحسین ہے ، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف تمام شعبہ جات میں ریلیف دے کر کسانوں، صنعت کاروں سمیت عوام میں خوشحالی پیدا کرنے کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہیں، پورے ملک کی عوام پنجاب میں ہونے والی ترقی کی معترف ہے ، مسلم لیگ (ن) ملک کو اپنے پہلے ادوار کی طرح ترقی اور خوشحالی کی منزل کی طرف تیزی سے لے کر جا رہی ہے ، عوام کو (ن) لیگ کو مضبوط کرنے کیلئے میاں نواز شریف و مریم نواز کا ساتھ دینا ہو گا، سرگودھا کی عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرنے کیلئے پورے شہر میں ترقیاتی کام جاری ہیں، جو دور حکومت میں پائیہ تکمیل تک پہنچ جائیں گے ۔