سیاسی ، معاشی اور سماجی حوالہ سے ہم تنزلی کا شکار ہیں، رائے منیر کھرل

سیاسی ، معاشی اور سماجی حوالہ سے ہم  تنزلی کا شکار ہیں، رائے منیر کھرل

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی رائے منیر کھرل نے کہا ہے کہ پاکستان جس نظریے اور ویژن پر بنایا گیا تھا۔۔۔

بعد میں آنے والے سیاستدانوں نے اس نظریے سے انحراف کیا اور اپنی سیاست و معیشت کو مغرب پر منحصر کیا، جس کا خمیازہ آج ہمیں اس صورت میں بھگتنا پڑ رہا ہے کہ سیاسی و معاشی اور سماجی حوالہ سے ہر میدان میں ہم تنزلی کا شکار ہیں، پاکستان مرکزی مسلم لیگ قائد اعظم کے پاکستان کو بنانے کیلئے پر عزم ہے اور ہم پاکستان کو بانی پاکستان کے ویژن پر کھڑا کریں گے ۔ مرکزی مسلم لیگ خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے ، ایثار اور ہمدردی ایک ایسا عمل ہے جس سے معاشرہ بد حالی سے خوشحالی اور بے سکونی سے راحت کی طرف گامزن ہوتا ہے ۔ اگر تمام سیاسی پارٹیاں اپنے مفادات سے ہٹ کر عوامی خدمت کی طرف آ جائیں تو ملک خوشحال ہو سکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں