اسلحہ ہاؤس ناجائز اسلحہ کی خرید و فروخت میں ملوث:مظہر فاروق

 اسلحہ ہاؤس ناجائز اسلحہ کی خرید و فروخت میں ملوث:مظہر فاروق

بھیرہ(نامہ نگار )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کی ہدایت پر علاقہ سے ناجائز اسلحہ کی برآمدگی اور سماج دشمن عناصر کو قانونی گرفت میں لانے کیلئے پولیس پوری طرح متحرک ہے۔۔۔

 اور تقریبا 50لاکھ روپیہ مالیت کا ناجائز اسلحہ برآمد کر کے ملزمان کو حراست میں لیا جا چکا ہے یہ بات سب ڈویژنل پولیس آفیسر محمد مظہر فاروق سدھانہ نے بھیرہ پریس کلب رجسٹرڈ کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی انہوں نے کہا کہ علاقہ میں اسلحہ ریپئرنگ کے نام پر قائم اسلحہ ہاؤس ناجائز اسلحہ کی خرید و فروخت میں ملوث ہیں ان کے خلاف ٹھوس شواہد کی بنیاد پر کاروائی کی جائے گی محمد مظہر فاروق نے والدین سے کہا کہ وہ اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں اور تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی تربیت پر بھی توجہ دیں تاکہ معاشرے میں پھیلی برائیوں کا خاتمہ ہو سکے گنا کا کریشنگ سیزن شروع ہو چکا ہے جس سے سڑکوں پر ٹریکٹر ٹرالیوں کی بھرمار سے ٹریفک کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں، اس سلسلہ میں مزید ٹریفک پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کیلئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سے درخواست کی گئی ہے علاقہ سے منشیات خصوصاً آئس کی روک تھام اور اس کی فروخت میں ملوت افراد کی گرفتاری کے لئے پریس کا فرض ہے کہ وہ بھی پولیس سے تعاون کرے تاکہ نوجوان نسل کو اس لعنت سے بچایا جا سکے سب ڈویژنل پولیس آفیسر محمد مظہر فاروق سدھانہ نے کہا کہ بھیرہ سرکل میں پولیس کی نفری انتہائی کم ہے جس کی وجہ سے اہلکاروں کو جائے وقوعہ میں پہنچنے پر دیر ہو جاتی ہے اس کے باوجود عوام کے تحفظ اور جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری کے لیے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں