کیری ڈبے سے کئی من مضر صحت گوشت برآمد کر لیا گیا
داؤد خیل‘میانوالی(نمائندہ دنیا‘نامہ نگار) تھانہ داؤد خیل نے مضر صحت گوشت میاں والی سے کالا باغ لے جاتے ہوئے کیری ڈبہ کو پکڑ لیا اور کئی من گوشت جو کہ مضر صحت تھا قبضہ میں لے کر ملزم کے خلاف ایف ائی ار درج کر لی۔۔۔
تفصیل کے مطابق تھانہ داؤد خیل کو اطلاع ملی ایک کیری ڈبہ جو کہ میاں والی سے مضر صحت گوشت لے کر کالا باغ جا رہا ہے تھانہ کے قریب ناکہ بندی کر کے کیری ڈبہ کو روکا تو اس میں سے انتہائی مضر صحت گوشت برامد ہوا محکمہ فوڈ کو اطلاع دی گئی انہوں نے ا کر گوشت چیک کیا تو گوشت واقعی انتہائی مضر صحت تھا شاید وہ کسی حرام جانور کا گوشت لے کر جا رہے تھے ملزم محمد مشتاق ولد محمد رمضان کالا باغ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔