سرگودھا میں نئے کالج ،سکول کا قیام،نئے تعلیمی سال سے تدریسی عمل شروع

سرگودھا میں نئے کالج ،سکول کا قیام،نئے  تعلیمی سال سے تدریسی عمل شروع

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )معروف ماہرِ تعلیم پروفیسر حامد یونس خاں کی سربراہی میں سرگودہا میں فورٹے کالجز آف ایکسلینسز اور پاک اکیڈمیہ سکول کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے ۔

 سرگودہا میں فورٹے کالجز آف ایکسلینسز اپنی تین برانچوں کے ساتھ تدریس عمل کا آغاز کرنے جا رہا ہے ۔ سرگودہا سٹی، شاہپور اور بھیرہ میں کالج کے کیمپسز تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔ گزشتہ روز ایک سادہ تقریب میں چیرمین فورٹے کالج پروفیسر حامد یونس خاں اور ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ رضوان خان نے پرنسپل بھیرہ کیمپس حافظ محمد اشفاق کو نئی گاڑی سپرد کی۔ اس موقع پر پروفیسر رضوان خضر اور پروفیسر محمد طاہر بھی موجود تھے ۔ تینوں کیمپسز میں نئے تعلیمی سال سے تدریسی عمل شروع کر دیا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں