دینی مدارس کی رجسٹریشن کا معاملہ حل ہوگیا ،متحدہ علماء کونسل

دینی مدارس کی رجسٹریشن کا معاملہ حل ہوگیا ،متحدہ علماء کونسل

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) متحدہ علماء کونسل کا اجلاس مسجد عثمانیہ کوٹ فرید روڈ علامہ عبداﷲ سعید ہاشمی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔۔۔

جس میں جنرل سیکرٹری مولانا قاری احمد علی ندیم، سرپرست امیر افضل اعوان،مولانا عبدالوحید ڈوگر،میاں حافظ عبدالغفارآزاد، قاری وقار احمد عثمانی،مولانا عمر فاروق شاکر،ملک محمود حسین اعوان،مولانا ابو یحییٰ نورپوری،مولانااشرف فاروقی،ریاست علی فیروزی اور دیگر نے شرکت کی، اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے علماء کرام نے کہا کہ مدراس رجسٹریشن بل پر صدر کے دستخط کے بعد اب بل قانون بن چکا ہے جس سے دینی مدارس کی رجسٹریشن کا معاملہ حل ہوگیا ہے ، اجلاس میں علماء کرام نے ملک میں دہشتگردی و بدامنی کی مذمت کی ، انہوں نے کہا کہ ارض پاک میں قیام امن بین المسالک ہم آہنگی کے حوالہ سے ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا تاکہ ملک و قوم کے خلاف صف آراء عناصر کی حوصلہ شکنی کی جائے ، انہوں نے کہا کہ مدارس میں دی جانے والی تعلیم پر سب متفق ہیں اور صدارتی آرڈیننس کے مطابق تمام سٹیک ہولڈرز کی بات مانی گئی اور مدراس رجسٹریشن کے تمام معاملات حل ہوئے جس کے لئے علماء حق کی کاوشوں کو ہمیشہ اچھے الفاظ کے ساتھ یاد رکھا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں