انسانی سمگلنگ اور جبری مشقت کی روک تھام کیلئے قائم کمیٹیاں ناکام
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) حکومت کی جانب سے انسانی سمگلنگ اور جبری مشقت کی روک تھام کیلئے سرگودھا سمیت ریجن بھر میں ضلع سطح پربنائی گئی۔۔۔
خصوصی کمیٹیوں کی کارکردگی غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے افسران سے رپورٹ طلب کر لی گئی، ذرائع کے مطابق حکومت نے انسانی سمگلنگ کے ساتھ ساتھ جبری مشقت کے خاتمہ اور اس حوالے سے ایکشن لینے کیلئے ضلع سطح پر ‘‘اینٹی ٹریفکنگ اینڈ بانڈڈ لیبر مانیٹرنگ ان پرسنز’’کمیٹیاں بنائی تھیں، جن کی کارکردگی کے حوالے سے حکومت کے علم میں آیا ہے کہ کمیٹیوں کے شیڈول کے مطابق اجلاس نہیں ہوتے اور نہ ہی جاری ٹی او آرز پر عملدرآمد کے حوالے سے متعلقہ شعبوں میں مناسب کوارڈی نیشن سامنے آئی جس کے باعث نہ صرف انسانی سمگلنگ بلکہ جبری مشقت کے بڑھتے ہوئے کیسز باعث تشویش بنتے جا رہے ہیں، نچلی سطح پر اگرچہ کاغذی کاروائیاں کر کے سرکاری ریکارڈ کا پیٹ بھر دیا جاتا ہے تاہم عملی صورتحال یکسر مختلف ہے ، جس پر گزشتہ روز ہوم ڈیپارٹمنٹ کے شعبہ FATF/CTکی جانب سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی سربراہان سے نہ صرف کمیٹیوں کی اب تک کی کارکردگی رپورٹ طلب کی بلکہ متذکرہ صو رتحال کے تدارک کے حوالے سے سخت اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔