حکومت کی کارکردگی سوشل میڈیاتک محدود :شہری
کمرمشانی (نامہ نگار) حکومت کی کارکردگی صرف سوشل میڈیاتک محدود ہے باقی عملی طورپر زیروہ ہے عوام سمیت سول ملازمین کسان مزدور تاجر ہرشخص مہنگائی اورظالمانہ ٹیکس کٹوتیوں سے تنگ اورپریشان ہے۔۔۔
دنیاکے سروے میں سرکاری ملازم بشیر خان،لیاقت علی قریشی ،غلام رسول ،نعیم اختر ،عزیز،عمر حیات مزدور اصغر علی ،عبدلرزاق ،خالد مولوی،اشفاق کسان رضامحمد گاڑو،خان زمان،عمر خان،عبیداﷲ کااظہار خیال،روز نامہ دنیاکے سروے میں کمرمشانی وگرد ونواح کے سرکاری ملازمین کسان مزدور اورعام عوام نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاہے کہ موجودہ حکومت جتناظلم عوام کسان اورسرکاری ملازمین پر کررہی ہے اس طرح کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی ہے کسان کی گندم بوری پر کاشت کاخرچ آٹھ ہزار سے زائد آتاہے اورپچھلے سال چھ ہزارروپے کسان کو بیچنی پڑی ہے اے سی ڈی سی جب گندم کاشت کا وقت آتاہے تو اس وقت کسانوں کو کھاد تو سستی نہیں دلواتے ہیں کسان بیچارہ مہنگے بیچ ڈیزل بجلی زرعی ادویات خریدتاہے اورفصل جب تیار ہوتی ہے تو ریٹ اتناکم کہ کسان کی لاگت پوری نہیں ہوتی پنجاب حکومت نے زراعت کوتباہ کردیاہے سرکاری ملازمین نے کہاکہ پنجاب حکومت نے تیس تیس ال سروس کرنے والے ملازمین کی لیو انکیشمنٹ ،پنشن اورکمیوٹ پرڈاکہ ڈالاہے ملازمی کو یہ آسراہوتاتھاکہ ریٹائر منٹ پر گھر بنائے گابچوں کی شادی کرے گالیکن اس ظلم حکومت نے ان کی عمر بھر کی کمائی ایک نوٹیفیکشن سے چھین لی ہے کیااسطرح کی کوئی مثال پوری دنیامیں ملتی ہے کہ ایم پی اے وزیروں کی پہلی کیامراعات کم تھیں کہ تین سو گناسے زائد ان کی تنخواہیں بڑھادی ہیں ۔