مسلم لیگ (ن) کی حکومت نئے سال میں ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے میگا پراجیکٹ شروع کر رہی : شازیہ بانو
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین کی ضلعی جنرل سیکرٹری سرگودھا شازیہ بانو نے نئے سال کے آغاز پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اﷲ تعالیٰ نیا سال پاکستان اور عوام کیلئے ترقی اور خوشحالی کا سال بنائے۔۔۔
مسلم لیگ (ن) کی حکومت نئے سال میں ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے میگا پراجیکٹ شروع کر رہی ہے ، جس سے ملک میں نیا دور شروع ہو جائے گا، موجودہ حکومت مہنگائی کے خاتمے اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے دن رات کوشاں ہے ، ملک سے دہشتگردی مہنگائی غربت اور کرپشن کے خاتمے کیلئے ترجیح بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں، جلد ہی پاکستان ایشین ٹائیگر بن کر ابھرے گا، مسلم لیگ (ن) باتوں کی بجائے عملی کام کرنے پر یقین رکھتی ہے ۔