حکومت کے پاس مہنگائی کرنے کے سوا کچھ نہیں :ملک شفقت اعوان
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی ملک شفقت اعوان نے کہا ہے کہ 47فارم والی حکومت کے پاس مہنگائی کرنے کے سوا کچھ نہیں ہے نئے سال پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے ثابت کردیا ہے۔۔۔
کہ اگر ان 47 فارم والوں کو موقع ملے تو یہ عوام کے سانسوں پر بھی ٹیکس لگا دیں یکم جنوری کے پہلے دن عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا تحفہ دیکر ثابت کردیا ہے کہ یہ عوام سے مخلص نہیں ہیں ، اس طرح تو کوئی بھی شخص حکومت چلا لے گا اگر ٹیکسوں پر ہی حکومت چلانی ہے اور عوام کو ریلیف نہیں دینا تو پھر عوام ان کیخلاف سڑکوں پر نکلتے ہیں تو یہ گولیاں برساتے ہیں اب گولی’ لاٹھی کی سرکار نہیں چلے گی اگر عوام کو ریلیف فراہم نہ کیا اور پٹرولیم مصنوعات کیساتھ ساتھ’ آٹا’ چینی’ گھی کی قیمتوں میں کمی نہ کی تو ہم ہر حد تک جائینگے ۔