سوشواکنامکس سروے آغاز میں ہی مشکلات کا شکار ہونے لگا ، رجسٹریشن میں مشکلات
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)حکومت کی ہدایت پرسرگودہا سمیت صوبہ بھر کی عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے شروع کیا جانے والا سوشو اکنامکس سروے آغازہی میں ہی مشکلات کا شکار ہو نے لگا۔۔۔
جس سے منصوبہ کی افادیت بھی داؤ پر لگنے کا اندیشہ پیدا ہو گیا ہے ۔ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سرگودہا کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل پنجاب لوکل گورنمنٹ سرگودھا کو اس حوالے سے در پیش مسائل اور تکنیکی خرابیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے آگاہ کیا ہے کہ آزمائشی طور پر سوشو اکنامک سروے کے تحت رجسٹریشن کے دوران متعلقہ عملہ کی انٹری کرنے کے بعد ڈیش بورڈ میں مختلف تکنیکی غلطیاں سامنے آئی ہیں جس کی وجہ سے رجسٹریشن کا عمل درمیان میں ہی رک جاتاہے ،اکثر جگہوں پر ریکارڈ سے مطابقت نہ رکھنے کی وجہ سامنے آجاتی ہے ، اسی طرح سسٹم کے لاگ آؤٹ کی ٹائمنگ کم ہونے کی وجہ سے بھی مسائل کا سامنا ہے ، اوٹی پی کوڈ کے اجراء میں تاخیر کی وجہ سے گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے ، یہی نہیں کوئی بھی ‘‘ایرر’’ آجائے تو تمام انٹریان دوبارہ کرنا پڑتی ہیں جس کی وجہ سے رجسٹریشن کا یہ عمل انتہائی سست روی کا شکار ہے ۔