بھاگٹانوالہ میں ایک بار پھر چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں

بھاگٹانوالہ میں ایک بار پھر چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا) تھانہ بھاگٹانوالہ کی حدود میں ایک بار پھر چوری ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ شروع ،شہری لاکھوں روپے نقدی اور قیمتی جانوروں سے محروم چوری ڈکیتی کی وارداتوں کی روک تھام بھاگٹانوالہ پولیس کے لیے چیلنج بن گئی۔۔۔

 نواحی چک 71 جنوبی کے رہائشی عبد الرحمن نامی شخص سے نامعلوم ڈاکو اسلحہ کے زور پر 1 لاکھ 72 ہزار روپے نقدی جبکہ ایک عدد قیمتی موبائل چھین کر فرار ہوگئے اسی طرح نیلم پارک بھاگٹانوالہ کے رہائشی کے گھر کے باہر کھڑا موٹر سائیکل چرا لیا گیا جبکہ چک24 جنوبی اور لقمان سے لاکھوں روپے مالیت کی بھینسیں نامعلوم چور چرا لے گئے سردی میں شدت کے ساتھ ہی چوری ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ بھی بڑھنے لگا جس سے شہری شدید پریشان شہریوں نے بھاگٹانوالہ پولیس سے ان نامعلوم چوروں ڈکیتیوں کے خلاف موثر حکمت عملی اپنانے اور گشت کے مؤثر اقدامات کرنے کا مطالبہ کردیا تاکہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں