خوشاب:مختلف علاقوں میں حادثات‘خاتون سمیت 3افراد زخمی

خوشاب:مختلف علاقوں میں  حادثات‘خاتون سمیت 3افراد زخمی

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)ضلع خوشاب کے مختلف علاقوں میں موٹر سائیکلوں کے حادثات میں خاتون سمیت 3افراد زخمی ہوگئے ۔۔

 تینوں زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد منتقل کر دیا گیاہے پہلا حادثہ نور پورمیں ہوا جہاں تیزرفتار موٹر سائیکل نے راہگیر خاتون کو ٹکر مار دی ، حادثے میں راہگیر خاتون اﷲ وسائی زوجہ یامین اور موٹر سائیکل سوارشفاق ولد شریف دونوں شدید زخمی ہو گئے ، دوسرا حادثہ محلہ عباس پورہ خوشاب میں ہوا جہاں دو موٹر سائیکل تیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکرا گئے حادثے میں ایک نوجوان عبدالحنان ولد زوار بلال زخمی ہو ا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں