کوٹ مو من :میاں سلطان رانجھا کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ

 کوٹ مو من :میاں سلطان رانجھا کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ

کوٹ مومن (نمائندہ دنیا)کوآرڈینیٹر ہیلتھ تحصیل کوٹ مومن میاں سلطان رانجھا نے اچانک ٹی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے ایمرجنسی اور دیگر شعبہ جات کے ساتھ ساتھ اسپتال کی صفائی کے معیار کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔

شہریوں کی جانب سے پچھلے ہفتے موصول ہونے والی شکایات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ، انہوں نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر راجہ تیمور سے ملاقات کی اور تمام شکایات کے فوری ازالے کی ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر میاں سلطان رانجھا کا کہنا تھا کہ وہ جلد وزیر صحت خواجہ عمران نذیر اور بیرسٹر محسن شاہنواز رانجھا کے ساتھ ملاقات کریں گے تاکہ ٹی ایچ کیو اسپتال کوٹ مومن کو درپیش مسائل اور محرومیوں کا خاتمہ کیا جا سکے ۔ انہوں نے یقین دلایا کہ اسپتال کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا تاکہ عوام کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں