مضر صحت گوشت کی فروخت شکایات انتظامیہ کا ایکشن
جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)ضلع خوشاب میں لاغر اور بیمار جانوروں کے مضر صحت گوشت کی فروخت کی شکایات ملتے ہیں۔۔
ضلعی انتظامیہ حرکت میں آ گئی گزشتہ روز ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر رستم علی نے سلاٹر ہاؤس نورپور میں چھاپہ مار کرقصابوں کی جانب سے بنایا جانیوالابیمار اور لاغر جانوروں کا گوشت موقع پر تلف کر دیا گیا، تلف کئے جانے والے گوشت پر باقاعدہ وٹرنری ڈاکٹر کی مہر یں لگی ہوئی تھی لیکن وٹرنری ڈاکٹر کی موقع پر عدم موجودگی نے قصابوں کی دو نمبری کا بھرم کھول دیا ، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک رستم علی نے قصابوں کوانتباہ کیا گیا کہ جانور ذبح کرنے سے پہلے ویٹرنری ڈاکٹر کو چیک کرائیں۔
، خلاف ورزی ک صورت میں سخت ترین کاروائی ہوگی۔