ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر رائو گلزار یوسف کا بنیادی مرکز صحت کھاٹواں کا دورہ
جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر راو گلزار یوسف نے بنیادی مرکز صحت کھاٹواں کا دورہ کر کے وزیر اعلیٰ پنجاب کے ری وومپنگ پروگرام کے تحت جاری عمارت کی تزئین و آرائش کے کام کا تفصیلی معائنہ کیا۔۔
انہوں نے بی ایچ یو میں تعینات محکمہ صحت کے صتاف کی حاضری بھی چیک کی۔ اور ادویات کی دستیابی سمیت صحت کی دیگر سہولیات کا بھی جائزہ لیا ،ڈاکٹر راو گلزار یوسف نے بی ایچ یو کی انتظامیہ کو صحت و صفائی پر خصوصی توجہ دینے اور مریضوں کو تمام ممکنہ طبی سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔