پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے ریکارڈ کی چھان بین ٹھپ

پرائس  کنٹرول  مجسٹریٹس  کے  ریکارڈ  کی  چھان  بین  ٹھپ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)جرمانوں کی وصولیوں میں مبینہ بے ضابطگیوں کے پیش نظر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے ریکارڈ کی چھان بین کا عمل ٹھپ ہو گیا۔۔

 ذرائع کے مطابق حکومت کی خصوصی ڈائریکشن کی روشنی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا تھا اس حوالے سے تما م ریونیو آفیسرز ، اسسٹنٹ کمشنرزاور دیگر افسرجنہیں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے خصوصی اختیارات ہیں سے مرحلہ وار ریکارڈجس میں چالان بک،ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفس سے تصدیق شدہ بینک ڈیپازٹ ،چالان رجسٹر زشامل ہیں طلب کیں مگر دیگر امور میں مصروفیات کی وجہ سے یہ عمل درمیان میں ہی ٹھپ ہو گیا، جس پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے نچلے عملہ نے سکھ کا سانس لیا ہے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ جرمانوں کی وصولی اور حکومتی خزانے میں جمع کروائی گئی رقوم سمیت دیگر امور زیادہ تر ریکارڈ ابھی فراہم ہی نہیں کیا گیا، اور اسے دبانے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے ۔تاکہ کسی پر محکمہ نااہلی ثابت نہ ہو سکے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں