شاہین چوک میں تجاوزات ، اہم چوک مسائل کی آماجگاہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)شاہین چوک میں تجاوزات نے اہم ترین چوراہے کو مسائل کی آماجگاہ بنا رکھا ہے ،ایک طرف چنگ چی رکشوں کی غیر قانونی پارکنگ تو دوسری طرف پختہ اور ریڑھیوں کی ۔۔
صورت میں عارضی تجاوزات کے باعث یہاں نہ صرف حادثات معمول ہیں بلکہ شہریوں کو آمدو رفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،جبکہ چوک سے نکلنے والے حامد علی شاہ روڈ پر بھی تجاوزات کی بھرمار نے مسائل میں بے پناہ اضافہ کر رکھا ہے ، متعدد بار آپریشن کے باوجود مذکورہ علاقہ جات میں مستقل اور ٹھوس بنیادوں پر اقدامات اٹھانے میں متعلقہ افسران مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں،شہریوں نے حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔