ڈپٹی کمشنر بھکر کا شہر کے مختلف پارکوں کا دورہ ‘ بحالی کا جائزہ
بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے شہر کے مختلف پارکوں کا دورہ کیا انہوں نے تزئین و آرائش اور بحالی کے کاموں کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر اے ڈی سی جی عباس رضا ناصر،ڈی ڈی ڈویلپمنٹ حفیظ الرحمن اولکھ،اسسٹنٹ کمشنر خضر رزاق منج اور سی اوایم سی بھی موجود تھے ۔دورہ کے موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے متعلقہ افسروں کو ہدایت کی کہ شہر کے پارکوں کی تزئین و آرائش اور بحالی کے کاموں کو بروقت اور معیاری انداز میں مکمل کیا جائے ۔ڈپٹی کمشنر نے پارکوں میں صفائی، سبزہ اور عوام کیلئے تفریحی سہولیات کی مزید بہتری پر زور دیا اور کہا کہ شہریوں کیلئے پارکوں کو مزید خوبصورت اور جاذب نظر بنایا جائے ۔ انہوں نے پارکوں میں مزید پودے لگانے کی مہم کو تیز کرنے اور پارکوں میں تفریحی سرگرمیوں کے لیے مزید سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی دی۔انہوں نے افسروں کو تاکید کی کہ پارکوں کی دیکھ بھال میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے تاکہ شہریوں کوایک بہتر اور خوشگوار ماحول فراہم کیا جائے ۔