و ز یر اعلیٰ کا دورہ سرگودھا علاقائی تعمیر و ترقی ،طلبا و طالبات کی خوشحالی کیلئے اہم سنگ میل:شازیہ بانو
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ضلعی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن شعبہ خواتین شازیہ بانو نے و ز یر اعلیٰ پنجا ب مریم نو ازشریف کے دورہ سرگودھا کو علاقائی تعمیر و ترقی اور عوام بالخصوص نوجوان طلبا و طالبات کی خوشحالی کیلئے۔۔۔
اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز شریف اپنی اعلی کا ر کر د گی کی بنا پر ہر گزرتے د ن کے ساتھ مقبو ل اور طاقتور ہو ر ہی ہے جو لو گ ا ن کی کا ر کر د گی سے مقابلہ نہیں کر سکتے وہ بے جا تنقید کا نشانہ بنانے میں لگے ہو ئے ہیں و ز یر اعلیٰ نے قو م کے بچوں کو الیکٹرک با ئیکس اور سکا لر شپ دے کر ان کے دل جیت لئے ہیں، سرگودہا کے دور ہ میں انہوں نے مختلف انقلا بی اقدا ما ت کے ذریعے یہاں کے لو گو ں کا اعتماد حاصل کیا ،بالخصوص نواز شریف کارڈیالوجی سنٹر کا تحفہ دے کر یہاں کی عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا۔