جمہوریت کے نام پر ہمیشہ عوام کو دھوکہ دیا گیا، عبدالستار گجر

 جمہوریت کے نام پر ہمیشہ عوام  کو دھوکہ دیا گیا، عبدالستار گجر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ممبر سنٹرل ایگزیکٹو کونسل جمعیت علمائے اسلام عبدالستار گجر نے کہا ہے کہ ہمارے ملک میں جمہوریت کے نام پر ہمیشہ عوام کو دھوکہ دیا گیا۔۔۔

ملک میں فسادات کی سیاست کے باعث غریب عوام پس کر رہ چکی ہے ، ملک کو اسلامی ریاست بنانے کیلئے تمام پارلیمانی اکابرین کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، اور ملک میں موجودہ حالات کے پیش نظر تمام سیاسی پارٹیوں کو حالات کے مطابق چلنا ہو گا، 75 سالوں سے ملک کو لوٹا جا رہا ہے ، جمہوریت بچانے کا واحد حل شفاف الیکشن ہیں۔اس کے بغیر جمہوریت کسی صورت آگے نہیں بڑھ سکتی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں