بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سہ ماہی قسط کی ادائیگی جاری

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سہ ماہی قسط کی ادائیگی جاری

شاہ پور (نمائندہ دنیا) اسسٹنٹ ڈائریکٹر بے نظیر انکم سپورٹ میمونہ رانا نے کہا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سہ ماہی قسط کی ادائیگی کا عمل صاف وشفاف انداز سے جاری ہے ۔ مستحق خواتین کے لیے پہلے سے بہت بہترانتظامات کئے گئے ہیں تاکہ کسی بھی خاتون کو مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

اس حوالے سے اُنکا کہنا تھا کہ اولڈڈپٹی ڈی او آفس میں 8کاؤنٹر لگائے گئے ہیں جن میں 8کے قریب ریٹیلرز کام کر رہے ہیں نے مزیدکہاکہ کیمپ میں پینے کا صاف پانی اور کرسیا ں فراہم کی گئی ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ کسی کو بھی مستحق خواتین کے حق پرڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے ۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی ریٹیلر یااُنکا کوئی ایجنٹ آپ سے پیسے مانگتا ہے تو فوراً کیمپ میں موجود بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نمائندہ کواپنی شکایت درج کروائیں تاکہ اُنکے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں