قتل اور اقدام قتل کے مقدمہ میں 2مجرموں کو 49‘49سال قیداور جرمانہ

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جوہرآباد خوشاب محمد اسلم گوندل نے تھانہ صدر جوہر آباد کے قتل اور ۔
اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث بشارت لوہلہ اور اسکے ساتھی کو49/49سال قید سخت اور8لاکھ 82ہزار روپے جرمانے کا حکم سنا دیا، گروٹ کے رہائشی بشارت لوہلہ نے اپنے ساتھی احسن شہزاد ساکن بوتالہ کے ساتھ مل کر غیرت کے نام پر فائرنگ کر کے اپنی ماں کو قتل اور بہن کو زخمی کیا تھا۔