ڈی سی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کونسل کا اجلاس

ڈی سی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کونسل کا اجلاس

بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کونسل کا اجلاس منعقد ہوا۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عتیق الرحمن خان،ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر ندیم رضا،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ کونسل کے اجلاس کا بنیادی مقصد ڈی ایچ کیو ہسپتال میں عوام الناس کو عمدہ اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی اور دیگر مسائل کو حل کرنا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ کونسل کے بجٹ کو پوری ایمانداری اور شفافیت سے خرچ کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں