یونیورسٹی آف سرگودھا میں ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ سنٹر کے زیرِ اہتمام تربیتی ورکشاپ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) یونیورسٹی آف سرگودھا میں ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ سنٹر کے زیرِ اہتمام فیوچر ریڈی لیڈر شپ کے عنوان سے دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا آغاز ہو گیا ۔
جس میں یونیورسٹی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 40 انتظامی افسران شرکت کر رہے ہیں۔ سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تیسرے مرحلے کے تحت منعقدہ اس ورکشاپ کا مقصد انتظامی افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بہتر بنانا اور انتظامی میدان میں عمدگی کو فروغ دینا ہے ۔پرو وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر میاں غلام یاسین نے بطور مہمان خصوصی ورکشاپ کا افتتاح کیا۔ اور لیڈر شپ و تبدیلی کے انتظام پر تفصیلی گفتگو کی۔