بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ادائیگیوں میں کرپشن،خواتین سراپا احتجاج

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ادائیگیوں میں کرپشن،خواتین سراپا احتجاج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )بے نظیر انکم سپورٹ پر وگرام کے تحت ادائیگیوں میں کرپشن اور من مانیوں کے خلاف مستحق خواتین سراپا احتجاج بن گئیں۔

، ذرائع کے مطابق گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول نمبر2سمیت تحصیل سرگودھا کے دیگر سنٹرز کے ساتھ ساتھ جھاوریاں،سمیت سلانوالی، بھاگٹانوالہ، کوٹمومن، بھلوال، بھیرہ میں قائم ہر سنٹر پر روزانہ ہزاروں خواتین آتی ہیں، مگر موثر حکمت عملی نہ ہونے کی وجہ سے تھوڑی تھوڑی دیر بعد لنک ڈاؤن یا سروس کی عدم دستیابی کو جواز بنا کر نہ صرف خواتین کو خوار کیا جاتا ہے بلکہ ٹاؤٹوں کے ذریعے مک مکا کرنے والوں کو رجسٹرڈ یا ادائیگیاں کی جاتی ہیں ، ٹاؤٹ حضرات بیس سے پچاس اور اس سے بھی زیادہ خواتین کے گروپوں کی شکل میں متعلقہ افسران سے مبینہ ڈیل کے عوض معاملات طے کرواتے ہیں، جبکہ مک مکا نہ کرنیوالی خواتین لمبی قطاروں میں کھڑی صبح سے شام تک نبرآزما رہتی ہے ،ان سنٹروں پر تعینات عملے کی سائلین سے بد تمیزی، گالم گلوچ معمول ہے ،بے نظیر انکم سپورٹ کے ڈسٹرکٹ ایڈمن آفیسر محمد سلیم نے خواتین سے ان کے مسائل سن کر ہر ممکن حل کی یقین دہانی کروائی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں