عوام دوست پالیسیوں کی ناکامی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،بابر علا ؤالدین

 عوام دوست پالیسیوں کی ناکامی کا  سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،بابر علا ؤالدین

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)چیئر پرسن وزیر اعلی پنجاب سرویلنس و مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ بریگیڈئیر(ر) بابر علا ؤالدین نے کہا ہے کہ وزیرا علیٰ مریم نواز شریف عوام کی فلاح وبہبود کیلئے خصوصی اقدامات برو ئے کار لارہی ہیں۔۔۔

عوام دوست پالیسیوں کی ناکامی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈی سی آفس جوہرآباد کے کانفرنس ہال میں ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کے ہمراہ میڈیا بریفنگ کے دوران کیا ، انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے وژن کے تحت عوام کو ریلیف دینے کیلئے جاری کئے جانیوالے ہمت کارڈ ، کسان کارڈ ، لائیو سٹاک کارڈ سمیت دیگر فلاحی پروگراموں پر سو فیصد عمل درآمد جاری ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں