یونیورسٹی آف سرگودھا میں وزیر آغا لائبریری کے زیرِ اہتمام سیمینار

 یونیورسٹی آف سرگودھا میں وزیر آغا  لائبریری کے زیرِ اہتمام سیمینار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) یونیورسٹی آف سرگودھا میں وزیر آغا لائبریری کے زیرِ اہتمام ’’ماہرین تعلیم کو مستعد کرنے والی جدید مہارتوں ‘‘ کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

جس کا مقصد فیکلٹی ممبران کو تعلیمی میدان میں جنریٹو اے آئی ٹولز کے مؤثر استعمال کی تربیت فراہم کرنا تھا، سیمینار میں یونیورسٹی کی مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 40 سے زائد فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔سیمینار کے ریسورس پرسن ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈیپارٹمنٹ آف انفارمیشن مینجمنٹ ڈاکٹر محمد آصف نوید اور اسسٹنٹ پروفیسر انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن ڈاکٹر کاشف امیر نے متفرق موضوعات جیسا کہ نصاب کی تشکیل، کورس ڈیزائن، اسباق کی منصوبہ بندی، ایم سی کیوز کی تیاری، سائنسی تحریر اور تعلیمی نتائج کا جائزہ لینے کے حوالے سے اے آئی ٹولز کے استعمال پر مفصل گفتگو کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں