موٹر سائیکل چوری کر کے بھاگنے والا بائی پاس روڈ پر حادثے میں شدید زخمی

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )سول لائنز جوہرآباد سے موٹر سائیکل چوری کر کے بھاگنے والا عادی چور بائی پاس روڈ پر حادثے میں شدید زخمی ہو گیا۔
، ژوب (بلوچستان)کا رہائشی گلاب دین موٹر سائیکل لے کر اپنی عارضی رہائش گا فاضل آباد خوشاب جا رہا تھا کہ بد حواسی میں اس نے موٹر سائیکل سامنے سے آنیوالی کار میں دے ماری ، سٹی پولیس جوہر آباد نے مسروقہ موٹر سائیکل اپنی تحویل میں لے لی اورملزم گلاب خان کو حراست میں لے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا ہے ۔